ابنا: پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق متنی بازار میں شیر علی مارکیٹ کے قریب کھڑی مسافر وین میں دھماکا ہوا جس میں کم از کم نو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ کم از کم نو افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت وین میں بیس کے قریب مسافر سوار تھے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ادھر پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں بھی ایک پولیس اسٹیشن میں دھماکے کی اطلاع ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ایک اعلی افسر شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں ہوا۔ جس سے مال خانے میں آگ لگ گئي۔ دھماکے سے کسی قسم کا کوئي جانی نقصان نہیں ہوا البتہ تھانے کی عمارت، چار قریبی گھروں اور پندرہ سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کا انویسٹی گیشن سیکشن مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ایس پی شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ مال خانے میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔خیبر پختونخوا سے موصولہ ایک اور اطلاع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں دہشت گردوں نے لڑکوں کے ایک پرائمری اسکول کو دھماکے سے تباہ کر دیا ہے جبکہ اکاخیل میں ہی دہشت گردوں نے امن لشکر کے دو رضاکاروں کے مکانات کو نذر آتش کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408785
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے نواحی علاقے متنی بازار میں ایک مسافر وین میں دھماکے سے کم از کم 9افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔